ٹریفک انسپکٹر نے 60 لاکھ مالیت کے موبائل چوری ہونے سے بچا لئے

21 Nov, 2024 | 12:50 PM

عابد چوہدری: لاہور میں ہال روڈ پر ٹریفک انسپکٹر زمان وٹو اور وارڈن فرقان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 60 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز کی چوری ہونے سے بچا لی۔

 ریاض نامی ایک چور پک اپ سے موبائل کے کارٹن چوری کرکے فرار ہو رہا تھا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے مشکوک جانتے ہوئے فوری طور پر اسے دبوچ لیا۔چور اور موبائل کارٹن کو اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک انسپکٹر زمان وٹو اور وارڈن فرقان کی فوری اور ذمہ دارانہ کارروائی پر انہیں شاباش دی۔ اُن کا کہنا تھا  کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت بھی یقینی بنا رہے ہیں، جو ان کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔
 

مزیدخبریں