ویب ڈیسک: کراچی کےگورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمپلیکس میں 6 سال کے بچے پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں بچے کے والد نے کہا کہ بیٹےکو لینے سینٹرپہنچا تو اس کے ہاتھوں اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
مقدمے میں بچے کے والد نے مؤقف اپنایا کہ بچہ بول نہیں سکتا لہٰذا انتظامیہ سے پوچھا تو ٹال مٹول سے کام لیا گیا اور انتظامیہ سے تشدد کے متعلق جاننا چاہا تو دھمکیاں دی گئیں۔
ادھر پولیس حکام کا کہناہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائےگی۔