ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹ کوائن کی قیمت تاریخی بلندی پر، قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

بٹ کوائن کی قیمت تاریخی بلندی پر، قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن 97 ہزار ڈالر کی حد بھی عبور کر گئی۔

بٹ کوائن 97,119 ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

تاجروں کو امید ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی، کرپٹو مارکیٹ کی کل قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہے،جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔

کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 94 ہزار ڈالر کی سطح پر تھی جس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن دو کروڑ 69 لاکھ روپے سے مہنگا ہو گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer