بین ایفلیک سے علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے ہی باڈی گارڈ کو ڈیٹ کرنے لگیں

21 Nov, 2024 | 12:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: حال ہی میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بین ایفلیک سے علیحدگی اختیار کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر نے کچھ دن قبل واضح کیا تھا کہ وہ اس وقت کسی کو تلاش نہیں کر رہیں، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر چکی ہیں۔ 

غیر ملکی رپورٹس میں بتایا گیا کہ جینیفر نے بین ایفلیک سے طلاق کی درخواست اگست 2023 میں دی تھی۔ اداکار کے ایک قریبی شخص کا کہنا ہے کہ جینیفر اپنی شادی کو ختم نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن اب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ 

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جینیفر لوپیز اپنی خوشی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنی زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے اور تنہائی میں سکون تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے اپنے ہی باڈی گارڈ سے تعلقات استوار کر رہی ہیں۔

بین ایفلیک اور لوپیز نے گزشتہ برس راہیں جدا کرلی تھیں اور سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ ہالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کی طلاق پر ان کے مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں