ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر

سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں۔ سمیر احمد میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ  کھیل کے لیے اس  ملک کے جذبے اور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ 

اس موقع پر سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے لئے اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے  ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں۔   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔