ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھا گیا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 95 ہزار 371 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ روز پہلے سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔