فاران یامین:گھریلو ناچاقی پر خودکشی کی کوشش کرنے والے 32 سالہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کاہنہ کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر 32 سالہ نوجوان نے زندگی کے خاتمہ کی کوشش کی،مجاہد نصیر نامی شخص نے گندم میں رکھی جانے والی گولیاں کھا لیں۔خودکشی کی کوشش کرنے والا نوجوان اسٹیٹ لائف سوسائٹی کا رہائشی ہے،مجاہد نامی نوجوان کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔