عرفان ملک:لاہور پولیس نے عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال گداگرو ں کے خلاف 3266مقدمات درج،3324ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں،گرفتار ملزمان میں 3216مرد،99خواتین اور09سہولت کار شامل ہیں۔
سٹی ڈویژن میں 840، کینٹ میں 359، سول لائنز میں 342، صدرمیں 676، اقبال ٹاؤن میں 415 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 634ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔
عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کی شامت آ گئی
21 Nov, 2024 | 10:11 AM