ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ سکواڈ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گیا جبکہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی ویزہ ملنے کے بعد زمبابوے کی اڑان بھرلی۔
قومی کرکٹرز آج بلاوائیو میں مکمل آرام کریں گےجبکہ پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی ویزہ ملنے کے بعد براستہ دبئی زمبابوے کے لیے اڑان بھرلی اور وہ بلاوائیو میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا۔