کومل اسلم:لاہور فضائی آلودگی کے چنگل سے نا نکل سکا ، لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 457 کی خطرناک حد کو جاپہنچا لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ، لاہوریوں کو ماحول دوست اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔
پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود لاہور بدستور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔
کراچی 216, ملتان 202 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ یو ایس قونصلیٹ 840, فیز 8 ڈی ایچ اے 600, سی ای آر پی آفس 537, جوہر ٹاؤن 513 اے کیو آئی ریکارڈ لاہوریوں کو ماحول دوست اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کر دی گئیں، شہر کا موسم سرد اور خشک ، مطلع جزوی طور پر ابر آلود درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وادی کوئٹہ میں آج کل فضا کا معیار بہترین قرار دیا جارہا ہے، کوئٹہ کے افق پر صاف اور نیلا آسمان، خشک سرد موسم میں چمکتی دھوپ اور پت جھڑ میں بھی رنگ برنگ کھلے پھول ماحول کو خوشگوار بنارہے ہیں۔