سموگ کریک ڈاؤن: 1ہزار  سے زائد گاڑیاں بند،32 لاکھ سے زائد جرمانے عائد

21 Nov, 2024 | 09:32 AM

فاران یامین: صوبہ بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1,570 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جس میں32 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ 843 موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جنہوں نے خطرناک حد تک دھواں چھوڑا۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ وارننگ اور آگاہی مہمات ختم کر دی گئی ہیں اور اب بس کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اس کارروائی کے دوران 151 موٹرسائیکلیں اور 84 ٹریکٹر ٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کر دی گئی ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی 187 گاڑیوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے ای چالاننگ جاری کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہر میں 41 اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں، اور داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر انسداد تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک کر دیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا  کہ 24 نومبر تک شہرمیں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور پابندی سے مستثنیٰ گاڑیوں کو ہی شہر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
 

مزیدخبریں