زاہد اقبال رانا: سائلین کے لئے صوفے، آرام دہ کرسیاں،بہترین اور صاف ستھرا ماحول،شاندار عمارت، محسن نقوی کی توجہ کے سبب تھانوں کی حالت سنوارنے لگی۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے منگل کی رات کو تھانہ صدر گوجرانوالہ جا کر تزئین و آرائش شدہ عمارت کا افتتاح کیا ۔انہوں نے تھانہ صدر کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا ۔
وزیر اعلی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کی تعریف کی، انسپکٹر جنرل پولیس۔ آر پی او گوجرانوالہ اور ان ٹیم کو مبارکباد دی اور تھانے کی تزئین وآرائش کے بہترین کام پر شاباش دی ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے بھی ملاقات کی اور ان ک سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا۔
صوبائی وزیر اظفر علی ناصر۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی۔ آر پی او گوجرانوالہ۔ سیکرٹری وزیر اعلٰی ۔ سیکرٹری وزیر اعلی کوآرڈینیشن اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.