لاہور میں پانچ تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارج تبدیل

21 Nov, 2023 | 10:49 PM

لاہور  پولیس نے 5 تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارجوں کے تبادلے کر دیئے۔ 

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے منگل کے روز  سب انسپکٹر سید علی نقی شاہ  کو جنرل ڈیوٹی تھانہ گلشن راوی سے انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی تعینات کر دیا۔ سب انسپکٹر علی رضا کو تھانہ چوہنگ انویسٹی گیشن سے  انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ تعینات کر دیا۔ سب انسپکٹر محمد صدیق کو تھانہ اسلام پورہ آپریشنز سے انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ تعینات کر دیا۔ انسپکٹر رانا سہیل کو انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی تعینات کر دیا۔ سب انسپکٹر معین الیاس کو  جنرل ڈیوٹی مناواں سے انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ تعینات کر دیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  عمران کشور نے تمام افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں