خیبر پختونحوا میں 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک

21 Nov, 2023 | 10:34 PM

سٹی42: خیبر پختونحوا میں 58 ہزار  شناختی کارڈ مشکوک نکل آئے، محکمہ داخلہ نےمشکوک شناختی کارڈز بلاک کروا دیئے۔

 مشکوک شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اہم فیصلہ  پشاور میں محکمہ داخلہ ک کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ محکمہ داخلہ نے جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کےلیے نادرا کو  خط ارسال کر دیا۔ نادرا نے جعلی پی او آر کارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بلاک کردیے۔دستاویز کے مطابق پشاور میں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈسٹرکٹ لائیژن کیمٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے تمام ڈپٹی کمنشرز کو پانچ دن کی آخری ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

مزیدخبریں