ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کرپٹو کرنسی اور جوئے کے اشتہارات کیخلاف ایکشن

SECP, Securities and Exchange Commission of Pakistan, Crypto Currency, Betting ads, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے  کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیااور غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے اشتہارات  شائع کرنے والے پلیٹ فارم سے کاروباری معاہدوں پر پابندی عائد کر دی۔
ایس ای سی پی نے انٹرنیٹ اور ویب سائٹس پر چلائے جانے والے کرپٹو کرنسی ایکس چینجزاور بیٹٹنگ والے اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام کمپنیوں اور لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس کو ایسے گمراہ کن اشتہارات چلانے والے پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتہاری معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کر دی، اس حوالے سے کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئے ایسے معاہدے منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
ایس ای سی پی کی جانب سے منگل کے روز جاری کئے گئےنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے اشتہارات چلانے والی ویب سائٹوں اور غیر منظور شدہ سکیموں کیخلاف کارروائی ہوگی، یہ کمپنیاں ڈھکے چھپے انداز میں غیر قانونی مارکیٹنگ کرتی ہیں،کھیلوں کے مختلف پروگراموں اور تقریبات کو سپانسر کرتی ہیں ،ان ممنوعہ سکیموں کے ناموں اور لوگو وغیرہ کی تشہیر کرتی ہیں ، عوام میں ان سکیموں اور پلیٹ فارمز کو فروغ دیتی ہیں،کئی نیوز ویب سائٹس اور کھیلوں کے بلاگز بھی غیر منظور شدہ ڈیجیٹل کوئن، آن لائن بیٹنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔