ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی وائرس کا زور برقرار، ایک دن میں 105 نئے مریض ہسپتالوں میں جاپہنچے

 ڈینگی وائرس کا زور برقرار، ایک دن میں 105 نئے مریض ہسپتالوں میں جاپہنچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوری: ڈینگی وائرس کا زور برقرار، ایک دن میں 105 نئے مریض ہسپتالوں میں جاپہنچے ،  بخار میں مبتلا 111 مریض بدستور زیر علاج،مچھروں کی افزائش جاری مزید 439 مقامات سے لاروا برآمد۔

تفصیلات کے مطابق موسم میں واضح تبدیلی اور درجہ حرارت میں کمی کے باوجود ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر  بھر میں ڈینگی بخار کے 105 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ڈینگی بخار میں مبتلا 111 مریض بدستور سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ شہر میں مچھروں کی افزائش جاری ہے اور مزید 439 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا ہے ۔