محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ہاسپٹل کا افتتاح کر دیا،ہسپتال محسن سپیڈ  کے طفیل چھ ماہ میں مکمل ہوا

21 Nov, 2023 | 07:50 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  نگراں وزیراعلٰی محسن نقوی  گوجرانوالہ میں نئے برن یونٹ کا افتتاح کرنے کیلئے گوجرانوالہ میڈیکل کالج پہنچ گئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی  پنجاب کی پوری کابینہ کے ہمراہ میڈیکل کالج گئے .وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جدید طبی سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا معائنہ کیااور طبی سہولتوں کاجائزہ لیا.وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا . محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ چلڈرن ہسپتال فنکشنل ہونے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے رش میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا ،  انتہائی کم دورانئے میں بچوں کا بہترین ہسپتال قائم کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کے امراض کے جدید ہسپتال کی تعمیر سے گوجرانوالہ کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ۔ 

 اس موقع پر  وزیراعلیٰ محسن نقوی کونئے قائم کیے گئے چلڈرن ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  چھ ماہ کی قلیل مدت میں  100 ملین روپے کی لاگت سے 100 بستروں پر مشتمل خوبصورت عمارت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔  شعبہ ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، نرسری، تھلیسیمیا، آئسولیشن اور دیگر شعبے بہترین طریقے سے فنکشنل ہیں اور آؤٹ ڈور میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 مریض بچے علاج معالجہ کے لئے اتے ہیں۔

مزیدخبریں