گوجرانوالہ کا ملٹی پرپز دورہ؛ محسن نقوی نے آج بھی تمام کابینہ اور بیوروکریسی کو کوسٹر میں سفر کروایا

21 Nov, 2023 | 07:22 PM

 سٹی42: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے دورہ گوجرانوالہ کے لئے  پنجاب کابینہ کے وزراء کے ہمراہ کوسٹرز  میں سفر  کیا اور سرکاری خزانہ کے اخراجات کی بچت کی اپنی قائم کی ہوئی روایت کو مزید آگے بڑھایا۔

انہوں نے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے، چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کرنے، برن یونٹ کا افتتاح کرنے کے ساتھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بھی دورہ کیا اور تمام سرگرمیوں کے لئے انہوں نے پنجاب کابینہ کے ارکان اور صوبائیچیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ سیکرٹریز اور اعلی حکام اور مقامی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ کوسٹر میں سفر کیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ پہلے بھی کئی شہروں میں اپنی سرکاری سرگرمیوں کے لئے کوسٹر گاڑی کا استعمال کر کے سرکاری خزانے سے پٹرول کے زیاں اور گاڑیوں کے طویل کارروانوں کے ساتھ سڑکوں پر غیر ضروری پروٹوکول کے ساتھ سفر کرنے کی روایت کو توڑ چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں