سٹی42: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی، 25 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے جس کے باعث ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 287.25 روپے کا ہوگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 311 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے سے 357.50 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 40 پیسے کمی کے بعد 78.30 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76.30 روپے کا ہوگیا ہے۔