اویس کیانی: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی پاکستانیوں کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری،ہائی کمشنر نے کمیونٹی ممبران کی شکایات اور مسائل سنے اور ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی پاکستانیوں کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی مشن کے قونصل جنرلز اور ہائی کمیشن کے دیگر حکام نے شرکت کی۔
ہائی کمشنر نے کمیونٹی ممبران کی شکایات اور مسائل سنے اور ہدایات جاری کیں، مسائل زیادہ تر قونصلر خدمات اور جائیداد کے معاملات سے متعلق تھے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کمیونٹی ممبران کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو پاکستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ جلد از جلد ازالے کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔
ورچوئل کھلی کچہری میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔