اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور اچھا دن، ہنڈرڈ انڈیکس 293 پوائنٹ بڑھ گیا

21 Nov, 2023 | 05:03 PM

اشرف خان: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں منگل کے روز بھی بلش رجحان غالب رہا، مارکیٹ میں ایک ارب ایک کروڑ شئیرز  کا بزنس ہوا اور دن کے اختتام پر شئیرز کی ویلیو میں کئی سو ملین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کے نتیجہ میں ہنڈرڈ  انڈیکس بڑھ کر 57691 پوانٹس تک پہنچا تاہم دن کے اختتام پر انڈیکس میں 293 پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ پیر  کی شام ہنڈرڈ انڈیکس 57077 پوانٹس پر بند ہوا تھا منگل کی شام یہ بڑھ کر  57371 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

آج منگل کے روز مجموعی طور پر 19.33 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 1 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ میں 385 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا۔

مارکیٹ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ ہفتے ک اختتام تک تیزی کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں