موسم سرما کی آمد ،سولر پینل کی قیمتوں میں کمی

21 Nov, 2023 | 04:17 PM

سعید احمد سعید : مہنگی بجلی سے پریشان شہریوں  کیلئے بڑی خوشخبری آئی ہے کہ موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی سولر پینل کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

 درجہ اول کے سولر پینل کی قیمت 60 سے 65 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی،گزشتہ سال سولر پینل کی قیمت 125روپے فی واٹ تک تھی ،بینکوں نے سولر پینلز کی ایل سی روکنا شروع کردی، سولر پینل ایسوسی ایشن ہال روڈ کا وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

صدر سولر پینل ایسوسی ایشن ہال روڈ شہاب قریشی کے مطابق گزشتہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں کنی سے گزشتہ سال کی نسبت سولر پینل کی قیمت میں 50فیصد تک کمی ہوئی، موجودہ حالات میں سولر کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے بینکوں کی جانب سے ایل سی روکنے سے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

انھوں نے  مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سولر پینلز کی  ایل سی کھولنے کے لیے ہدایات جاری کریں۔

مزیدخبریں