مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی

21 Nov, 2023 | 01:12 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)چکن کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا۔

  لاہور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت3 روپے کم ہو گئی، برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 328روپے فی کلو جبکہ برائلر زندہ کی پرچون قیمت 341 روپے ہو گئی،چکن کے گوشت میں 5 روپے کمی کے بعد گوشت فی کلو 494 روپے کا ہو گیا جبکہ انڈوں کی قیمت برقرار رہی۔

 خیال رہے کہ افغانستان نے برائلر گوشت کی پاکستان سے درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس سے پاکستانی پولٹری انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ افغانستان پاکستان سے پولٹری مصنوعات کا ایک بڑا درآمد کنندہ تھا۔

مزیدخبریں