خان شہزاد: شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قلت نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ،اکثر وبیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور آٹے کی سنگین قلت دیکھی جارہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کے دام بڑھنے کا سلسلہ برقرار ۔
تفصیلاےت کے مطابق شہر کے درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قلت نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے، اکثر وبیشتر یوٹیلیٹی سٹوروں پر سارا دن عوام آٹے کی راہ تکتے خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں درد سر بنی ہوئی ہیں اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا دستیاب نہیں۔ اسی طرح یوٹیلیٹی سٹوروں پر دالوں کی بھی سنگین قلت ہے۔ دال ماش دھلی، دال ماش چھلکا، دال مونگ، دال مسور اور ثابت مصر دستیاب نہیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع یوٹیلیٹی سٹوروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ غریب عوام سٹوروں کے چکر کاٹتے رہتے ہیں اورانہیں اشیاء ضروریہ نہیں ملتیں۔
درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قلت، شہری پریشان
21 Nov, 2023 | 12:38 PM