روپے کی قدر میں اضافہ،  ڈالر مزید سستا ہوگیا

21 Nov, 2023 | 11:03 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، روپے کی قدر میں مزید بہتری آگئی۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر47 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر ڈالر 285 روپے ، 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ذہن نشین رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کئی ہفتوں سے اضافے کا رجحان رہا تاہم گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں کاروباری ہفتے کے دوران بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

مزیدخبریں