سکول میں کم عمر طلباپر گاڑی یا موٹرسائیکل لانے پر پابندی عائد

21 Nov, 2023 | 10:15 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)موٹرسائیکل یا کار پر سکول آنے والے کم عمر طلباء ٹریفک پولیس اور سکول ایڈمنسٹریشن کیلئے مشکلات پیدا کرنے لگے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں میں بغیر لائسسنز طلباء کو موٹرسائیکل اور کار لانے پر پابندی عائد کردی۔
 سکولوں میں موٹرسائیکل یا کار پر آنے والے کم عمر طلباء ٹریفک پولیس اور سکول ایڈمنسٹریشن کیلئے مشکلات پیدا کرنے لگے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں میں بغیر لائسسنز طلباء کو موٹرسائیکل اور کار لانے پر پابندی عائد کردی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان کو ہدایات جاری کردیں۔سکول کی حدود میں کم عمر طلباء کو گاڑی یا موٹرسائیکل پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔

کلاس انچارج اپنے بچوں کو ہدایت کریں کہ وہ خود سے کار یا موٹرسائیکل پرسکول نہ آئیں۔ٹریفک قوانین بارے سکول میں بچوں کو آگاہی لیکچر دیا جائے گا۔بچوں کے ڈرائیونگ کرنے سے دوسروں کی زندگی کو خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔اساتذہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے والدین سے بھی رابطہ کریں اور انھیں طالبعلم بارے آگاہی دیں۔

مزیدخبریں