(فاران یامین)لاہو ر پولیس کی کم عمراور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری،،کم عمر ڈرائیونگ پر 2 ہزار 986، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایک ہزار 241 مقدمات درج کر لئے۔
سی ٹی او لاہورحادثات کے سدباب اور ننھی جانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، کم عمر اور بغیرلائسنس ڈرائیورز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، 8 روز میں 2986 مقدمات درج کئے گئے، سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند، بغیر لائسنس تیسرے روز ایک ہزار 241 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔
مستنصر فیروز کہتے ہیں شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں، شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 03 سینٹر 24/7 فعال ہیں، کم عمر بچوں کیساتھ انہیں گاڑی، موٹرسائیکل دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔