اویس کیانی: عوام پر بجلی کے بل میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 40ارب روپے کاایک اوراضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔
سی پی پی اے نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرامیں درخواست دائرکردی، اضافہ اکتوبر2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، اس درخواست کے نتیجہ میں بجلی3روپے53پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونےکا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا29نومبرکو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کی درخواست پر من وعن عمل کر کے اضافہ کیا گیا تو جی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریبا 40ارب روپےکابوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔