حافظ شہباز علی: ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے آفٹر شاکس کی زد میں آ کر دونوں میڈیا مینجر بھی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ جانے والے دونوں میڈیا مینجر وں کوبھی فارغ کر دیا ہے۔ بھارت سے ورلڈ کپ کے دوران واپس بلائے جانے والے احسن ناگی نے پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے استعفی دے دیا۔ ورلڈ کپ میں جانے والے دوسرے میڈیا مینجر عمر فاروق کالسن بھی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے۔ آسٹریلیا کے دورہ کے لئے میڈیا مینجر بھی نیا ہو گا۔