(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا ۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہزیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جاتا ہے،فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے،صلح کے بعد سزا ختم ہونے سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے موجود ہیں۔انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت ملزمان کی سزا ختم کی جاتی ہے کیونکہ مقدمے میں دہشتگردی کا کوئی عنصر نہیں، قانون کے مطابق ذاتی رنجش اور جھگڑے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں۔