کالج پر قبضہ، طلبہ کا انوکھا احتجاج

21 Nov, 2022 | 09:41 PM

Abdullah Nadeem

 (ویب ڈیسک)اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اسلامیہ کالج کو خالی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرے بازی، اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ہم کالج پر کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج کے طلباء کیساتھ مجرمانہ برتاؤ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسلامیہ کالج کے طلباء نے احتجاج کے طور پر کالج کے باہر کلاس روم قائم کر کے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ اگر کالج خالی کروایا گیا تو ہم کلاسز باہر لیں گے، ہم کالج پر کسی طور پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،طلباء کی جانب سے قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

 طلبا کا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ سپریم کورٹ میں کیس کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرے اور کالج کو قبضے سے بچایا جائے۔

مزیدخبریں