صدر مملکت کی شہداکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

21 Nov, 2022 | 09:50 PM

Abdullah Nadeem

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر عارف علوی کا شہداء کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ ،اس دوران صدر مملکت نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا  اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 15 نومبر کو ضلع باجوڑکے علاقے ہلال خیل کےحملے میں شہید ہونے والے نائیک تاج محمد اور لانس نائیک امتیاز احمد کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،صدر مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

صدر مملکت نے شہداء کے والدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیٹے کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،وطن کے ان بہادر سپوتوں کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، خدا ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کو ششیں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں