(درنایاب)تین گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد اورنج لائن ٹرین کے آپریشن کو بحال کردیا گیا۔
اورنج لائن کے چینی آپریٹرز نے آپریشن بحالی کے اقدامات کئے ۔ اورنج لائن کو احکامات کے ایک گھنٹہ بعد چھ بجے شام دوبارہ ٹریک پر بحال کیا گیا ۔ دو بجے دوپہر اورنج لائن کو فوری معطل کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایڈوائس پر ٹرین آپریشن روکا اور اب بحال کیا جارہا ہے ۔ اورنج ٹرین کی بوگیوں کو واپس ڈپو پہنچادیا گیا تھا جہاں سے بحالی کے بعد دوبارہ ٹریک پر چلادیا گیا۔