ویب ڈیسک: ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار 888روپے ہو گئی۔