راکٹ حملہ، 3 افراد جاں بحق

21 Nov, 2022 | 04:16 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ترکیہ کے جنوبی صوبے غازی آنتپ کی تحصیل پر راکٹ حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو کا کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے غازی آنتپ کی تحصیل پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ترک وزیر کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔سلیمان صویلو نے کہا کہ راکٹ شام کے علاقے کوبانی سے داغے گئے جو کرد ملیشیا کے زیر کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں ترکیہ میں خود کش دھماکے بھی ہوئے تھے جس میں  6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزیدخبریں