ویب ڈیسک:انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبہ ویسٹ جاوا میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کم از کم 44 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے ممکنہ طور پر ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔
حکام کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹرشاکس کا خطرہ موجود ہے۔زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔
جنوری 2021 میں صوبے مغربی Sulawesi میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔انڈونیشیا میں 2004 میں آنے والی تباہ کن سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔