عمر اکمل نے چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ سےکیا درخواست کی ؟

21 Nov, 2022 | 01:05 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (  پی سی بی) رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

عمر اکمل نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے۔قومی کرکٹر نے رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ ’چیئرمین سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، رمیز بھائی مجھے آپ سے ملنا ہے، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں'۔ عمر اکمل سے جب سوال کیا گیا کہ 'آپ کے گھر سے قذافی اسٹیڈیم کافی قریب ہے تو آپ وہاں جاکر ملاقات کرلیں'، جواب میں کرکٹر نے کہا کہ 'اسٹیڈیم کے باہر گارڈز ہوتے ہیں، اگر انہوں نے مجھے اندر ہی نا جانے دیا تو میری کیا عزت رہ جائے گی'۔ان کہنا تھا کہ 'اگر کسی کو بلا مقصد ایک طرف کیا جائے گا تو کھلاڑی کتنی دیر خاموش رہ سکے گا؟'

یاد رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔قومی کرکٹر  کو  2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں