ویب ڈیسک:پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا آغاز
اُدھر کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کی کمی سے 42682 پر آ گیا ہے۔