پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

21 Nov, 2021 | 07:43 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم کی ہدایت پر سیف اللہ نیازی ، عامرکیانی ،پنجاب کے وزیربلدیات میاں محمود الرشید پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی میں سیف اللہ نیازی ، عامرکیانی ،پنجاب کے وزیربلدیات میاں محمود الرشید شامل ہیں ۔ کمیٹی پنجاب کی ریجنل صدور کو بھی مشاورت عمل میں شامل کرے گی ۔

کمیٹی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں، اورامیدواروں کے چناؤ کیلئے سفارشات مرتب کرے گی ۔ کمیٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے بھی تجاویز تیار کرے گی ۔

مزیدخبریں