بابراعظم شادی کب کر رہے ہیں؟ویڈیو میں سب بتا دیا

21 Nov, 2021 | 07:25 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے گوگل پر ان کے چاہنے والوں نےمختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے دلچسپ جوابات دیے، ایک سوال پوچھا گیا کہ بابراعظم شادی کب کررہے ہیں جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی ایک ویڈیو جار ی کی گئی ہے ۔ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان اپنے متعلق سب سے زیادہ گوگل کئے جانے والے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔

 بابر اعظم نے اپنی ویڈیو میں سب زیادہ پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا ۔پہلا سوال (جس میں پوچھا کیا گیا تھا کہ بابر اعظم کہا ں رہتے ہیں )بابر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں لاہور میں رہتا ہوں اور لاہور کی خاص بات یہ ہے  کہ اس کے کھانے بہت مشہور ہیں۔ناشتے میں پائے کون بھلا سکتا ہے ۔لاہور سے بہت سے لیجنڈ نکلے ہیں ٹیسٹ کرکٹر بولرز ۔

دوسرے  سوال میں ان کے بیٹ کے بارے میں پوچھا گیا کہ کون سا بیٹ استعمال کرتے ہیں تو انہوں نے بتایامیں گرے نکلز بیٹ استعمال کرتا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنے ساتھ چھ سے سات بیٹ رکھتا ہوں ۔میری کوشش ہوتی ہے کم بیٹ رکھوں لیکن میں جتنے زیادہ بیٹ رکھتا ہوں اتنا ہی کنفیوژ ہوتا ہوں۔

 تیسرا سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال بابر اعظم کی شادی سے متعلق تھا کہ شادی کب کررہے ہیں اس جواب بابر اعظم نے دیتے ہوئے پنجابی میں بتایا کہ’اے تے مینو وی نئیں پتہ‘ شادی کا پتا گھر والوں کو ہوگا ۔فی الحال تو سارافوکس کرکٹ پر ہے ۔

 چوتھا سوال بابر اعظم سے جو سب سے زیادہ پوچھا گیا وہ یہ تھا کہ بابر اعظم کا آئیڈیل کون  بابر اعظم نے  اس سوال کا جواب دیتے کہا کہ میرا شروع سے ہی فیورٹ اے بی ڈویلئیر ہے ۔شروع سے ہی اسے فالو کررہا ہوں۔اس کو کاپی بھی کرتا ہوں۔

مزیدخبریں