ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوڈان میں آمریت کو شکست، جمہوریت جیت گئی

سوڈان میں آمریت کو شکست، جمہوریت جیت گئی
کیپشن: Sudan Flag
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی اور عوامی دباؤ کے بعد سوڈانی فوج نے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو عہدے پر بحال کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے سربراہ امہ پارٹی فضل اللہ ناصر کے حوالے سے بتایا کہ سوڈان کی سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان اقتدار کی واپس منتقلی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو اپنے عہدے پر بحال کر دیا جائے گا اور وہ ٹیکنو کریٹس پر مشتمل آزاد کابینہ تشکیل دیں گے۔

فوجی بغاوت اور احتجاج کے دوران حراست میں لئے گئے تمام سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوڈانی فوج نے 25 اکتوبر کو جمہوری حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔