ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکوڈ آف کنڈٹ کی خلاف ورزی پرفاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جرمانہ کر دیا۔
آئی سی سی نے شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی آرٹیکل دو اعشاریہ نو کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کی ڈسپلنری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
شاہین شاہ نےدوسرےٹی 20میں بنگلادیشی بلےبازعفیف حسین کی جانب گیندپھینکی تھی جو بلے باز کے ٹخنوں پر لگی تھی۔ میچ کےدوران اوربعد میں شاہین شاہ نےعفیف حسین سےمعذرت بھی کی۔