(عابد چودھری)نصیر آباد میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی ،ملزم موقع سے فرار، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق مقتول شہباز کا جمیل کیساتھ بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا ، اس دوران ملزم جمیل نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے شہباز موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہے ، اور اسکی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔