بیوی نے آشنا کیساتھ مل کر خاوند کو قتل کردیا

21 Nov, 2021 | 04:07 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک:  شادی کا دن نئے جوڑے کیلئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس روز وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ اگر ہمسفر ہم خیال مل جائے تو ازدواجی زندگی خوشیوں سے بھر جاتی ہے۔

بہاولنگر کے نواحی گاؤں بستی کھرلاں والی موضع صادق نگر میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا، بیوی کی جانب سے آشنا اور اس کے ساتھیوں کی مدد سے خاوند کو گلا دبا کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 22 سالہ محمد عاشق کو اس کی بیوی نازیہ نے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر قتل کیا۔ ملزمان نے مقتول کی لاش کپڑے سے باندہ کرچھت کے گارڈر سے لٹکا کر قتل کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنادی۔

تھانہ مدرسہ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں بیوی ناذیہ آشنا بابر، آصف اور عرفان سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتول عاشق کی ملزمہ ناذیہ سے 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کے بابر سے ناجائز تعلقات تھے جس سے منع کرنے کی پاداش میں محمد عاشق عرف کاشف کو قتل کیا گیا۔  

مزیدخبریں