فیروزپور روڈ تالاب میں تبدیل، ٹریفک کی لمبی قطاریں

21 Nov, 2021 | 02:25 PM

Ibrar Ahmad

عثمان علیم: فیروزپور روڈ تالاب میں تبدیل، پرانا کاہنہ سٹاپ سیوریج پائپ لائن میں خرابی کے باعث پانی کا نکاس متاثر ہونے سے بڑی مقدار میں پانی مین روڈ اور سروس روڈ پر جمع ہوگیا، ٹریفک کی لمبی قطاریں شہریوں کو آمد و رفت میں مسائل کا سامنا۔
  نکاسی آب کی خرابی کے باعث شہر کی اہم شاہراہ مین فیروزپور روڈ پانی میں ڈوب چکا ہے۔ سیوریج سسٹم بلاک اور ناکارہ ہونے سے نہ صرف سروس لین، مین فیروزپور روڈ متاثر ہو دہا ہے بلکہ سیوریج کا پانی دکانوں اور گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے جسے روکنے کے لیے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی ڈلوائی جس سے گھروں اور دکانوں کو بچایا جا رہا ہے۔

عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے رہائشی حکومت پر پھٹ پڑے۔

مین فیروزپور روڈ اور سروس روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج ہائپ لائن بلاک ہونے سے پانی اکثر سڑک پر جمع رہتا ہے۔ سیوریج سسٹم اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر اگیا ، گزرنا محال ہوگیا۔ شہریوں  کا مزید کہناتھاکہ  متعدد شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا، نئی پائپ لائن ڈلنے سے بجائے سیوریج سسٹم ٹھیک ہونے کے مزید خراب ہو گیا اور پانی کا بہاؤ متاثر ہوا ہے۔

مزیدخبریں