ویب ڈیسک : ریاض سیزن میں دنیا کی مہنگی اور بہترین گاڑیوں کی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے، مشرقی وسطی میں لگژری کاروں کی سب سے بڑی نمائش 28 نومبر تک جاری رہے گی۔
ریاض سیزن انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمائش میں ایسی نادر اور نایاب گاڑیاں بھی ہیں جن میں سے ایک کی قیمت دو سو ملین سے تین سو ملین ریال تک ہےان گاڑیوں کی مشرق وسطی اور خلیج میں پہلی مرتبہ نمائش کی جا رہی ہے اور انہیں وی آئی پی ہال میں رکھا گیا ہے ۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمائش میں متعدد لگژری گاڑیاں ہیں جن کی قیمت 80 ملین ریال تک ہےنمائش کے ضمن میں گاڑیوں کے متعلق متعدد دیگر سرگرمیاں بھی ہوں گی جن میں کلاسک کاروں کے علاوہ نئے ماڈل کی گاڑیوں کی نمائش بھی شامل ہیں۔