سٹی 42 :لاہور : گورنر پنجاب چودھری سرور کی ڈاکٹرز ہسپتال آمد ۔گورنر پنجاب نے صدر مسلم لیگ(ق)چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی ،گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انکی طبیعت بہتر ہو رہی ہے،گورنر پنجاب
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے ڈاکٹرز ہسپتال میں صدر مسلم لیگ( ق) چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی، گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا،گورنرپنجاب چودھری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انکی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چودھری شجاعت محب وطن اور پاکستانیوں سے محبت کرنے والے انسان ہیں،اللہ ان کا سایہ پاکستانیوں پر سلامت رکھے۔