ویب ڈیسک : عائزہ خان نے سوشل میڈیاپر اپنے لمبے بالوں کو کٹواکر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں مداحو ں سے پوچھا کہ وہ نئے ہیئر اسٹائل میں کیسے لگ رہی ہیں ؟۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ تو آپ جانتے ہیں کہ مجھے اپنے کالے لمبے بالوں پر فخر ہے لیکن کچھ عرصے سے ان کو چھوٹے کروانے کا سوچ رہی تھی اور آخر کار آج ان کو چھوٹے کروالیےہیں!‘
انہوں نے انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے ہیئر اسٹائل کے بارے میں مداحوں سے ان کی رائے مانگی ہے کہ انہیں اداکارہ کا نیا ہیئر اسٹائل کیسا لگا۔عائزہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے ہیئر کٹ کے بارے میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ نے کہا کہ ان کے صرف لمبے بال ہی اچھے لگتے ہیں جبکہ کچھ مداحوں کی رائے ہے کہ عائزہ خان چھوٹے بالوں میں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔