گیند مارنے پر فاسٹ بولر نے معذرت کر لی

21 Nov, 2021 | 11:02 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشی بیٹر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے معذرت کر لی۔

سوشل   پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر عفیف حسین کو گلے لگایا اور ان سے اپنے رویے پر معذرت کی۔

واضح رہے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے گیند کرائی تو عفیف نے اسے روکا جو سیدھ شاہین کے پاس گئی۔ ایسے شاہین شاہ آفریدی نے غصے میں گیند اٹھائی اور وکٹ پر مارنے کے بجائے عفیف کو دے ماری جو گیند لگنے پر فوراً گر پڑے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان بنگلادیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا۔  قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا۔بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

دوسرے میچ میں حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کھلایا گیا ہے۔تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ   22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلیں گی۔

مزیدخبریں