ویب ڈیسک : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشی بیٹر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے معذرت کر لی۔
سوشل پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر عفیف حسین کو گلے لگایا اور ان سے اپنے رویے پر معذرت کی۔
Shaheen Shah Afridi loses his control over the ball! #BanvsPak #Pakistan pic.twitter.com/t9JvD07yNn
— Discover Pakistan ???????? | پاکستان (@PakistanNature) November 20, 2021
واضح رہے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے گیند کرائی تو عفیف نے اسے روکا جو سیدھ شاہین کے پاس گئی۔ ایسے شاہین شاہ آفریدی نے غصے میں گیند اٹھائی اور وکٹ پر مارنے کے بجائے عفیف کو دے ماری جو گیند لگنے پر فوراً گر پڑے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان بنگلادیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا۔بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Pakistan take an unassailable 2-0 lead in the T20I series ????
— ICC (@ICC) November 20, 2021
Fakhar Zaman stars with 57* as the visitors win the second match by 8 wickets!#BANvPAK | https://t.co/7GmKXQTuEn pic.twitter.com/LFcUZtoRVU
دوسرے میچ میں حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کھلایا گیا ہے۔تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلیں گی۔